• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو مشورے کی ضرورت نہیں وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں ،خورشید شاہ

اسلام آباد (اے پی پی، این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافخورشید شاہ نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں پارلیمنٹ کا 30سال کا تجربہ ہے، وہ لفظی جنگوں اور بدتمیزی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، لیڈر کا ایک ایک لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے، سیاستدان اگرکسی کوگالی دیتا ہے اس کا اپنا کردار خراب ہوتا ہے،عمران خان کوکسی مشورے کی ضرورت نہیں وہ عقل کل ہیں،بھٹو کو پھانسی دینے والوں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے میں کیا برائی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کررہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وطن واپسی پر خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری جلد ہی وطن واپس آئیں گے تاہم ان کی وطن واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، بھٹو کو پھانسی دینے والوں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے میں کیا برائی ہے، آصف علی زرداری کو برا کہنا اور مجھے ڈبل شاہ کہنا چھوٹی باتیں ہیں، ہم عوام کے فائدے کیلئے ان باتوں کو معاف کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد اپنے چیمبر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں بطور حزب اختلاف یہ خیال رکھنا ہے کہ عوامی امنگوں کو دھچکا نہ لگے۔ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، جن لوگوں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا ہم ان کے ساتھ بھی بیٹھے اور ان کو بچانے کیلئے کردار بھی ادا کیا، ہمیں دیکھنا ہے کہ عوام کا فائدہ اپوزیشن کی تقسیم میں ہے یا متحد ہونے میں، ہمیں ملک کی یکجہتی زیادہ مقدم ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھنے میں کیا برائی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کی خواہشوں کا خیال رکھنا ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو برا کہنا اور مجھے ڈبل شاہ کہنا چھوٹی باتیں ہیں، ہم عوام کے فائدے کیلئے ان باتوں کو معاف کرتے ہیں۔
تازہ ترین