• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ :تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ضلع کونسل ملازمین مشکلات کا شکار

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ضلع کونسل کے 12 ملازمین  3 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ٹھٹھہ کے 12 ملازمین  تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، اس سلسلے میں تنخواہوں سے محروم ملازمین دلاور شیخ، ساجن جاکھرو، وقار سموں، سکندر سموں و دیگر کا کہنا ہے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے اور وہ شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہم ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم اس کے باوجود ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں تاکہ وہ اپنی اور اہل خانہ کی ضروریات پوری کر سکیں۔ 
تازہ ترین