سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ قاسم گروپ کے چیئرمین مرزاچراغدین نے پیپلزپارٹی پاکستان کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے ٹی ہاوس میں صحا فیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی اور سیاسی خدمات کی وجہ وہ بلاول بھٹو غیر مشروط حمایت کااعلان کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیا اور اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد لاہور میں کیا ۔انہوں نے غریب عوام کی صرف ایک ہی جماعت ہے جسکا نام پاکستان پیپلزپارٹی ہے ۔