شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع کونسل شیخوپورہ کی چیئرمین شپ کیلئے نواز لیگ کے دو امیدواروں سردار شہزاد ڈوگر آف ککڑ گل اور رانا احمد عتیق انور کے درمیان رسہ کشی انتہائی دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے جبکہ دونوں گروپوں کی طرف سے اکثریت حاصل ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں، تاہم انتہائی باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ ا س وقت ایک گروپ کو6تا 8 ڈسٹرکٹ کونسلروں کی اکثریت حاصل ہے