کراچی(جنگ نیوز)گجرات کے وزیرا علیٰ وجے روپانی نے پاک۔بھارت سرحد سے متصل ضلع بناس کنٹھا کے گائوں سوئیگام میں واہگہ بارڈر طرز پرنظارے کا مقام بنانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاحت کو فروغ دینے کے واہگہ بارڈر کی طرز پر نظارے کا مقام بنائیں گے، جہاں سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے پانچ مختلف مقامات پر شیروں کے سفاری پارک کے قیام کا بھی اعلان کیا۔