• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان آسمان سے اترا لفظ بن گیا ، فضل الرحمان

National Action Plan The Word From The Sky Fazlur Rehman
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ایسا لفظ بن گیا ہے جیسے یہ آسمان سے اتراہو۔

رحیم یار خان میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ دینی مدارس کو امریکا اور مغرب کے ایجنڈے کے تحت دہشت گردقرار دیا جا رہا ہے، مدرسوں کو بدنام کر کے اسلامی تعلیمات سے ہٹایا جا رہا ہے،یہ امتیازی قانون ہے، ہم ایسے نظریات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک میں خلاف شریعت کوئی کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں 18 سال سے کم عمر کے مسلمان ہونے پر پابندی کے بل کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہودی طاقتیں پاکستان کے ٹکڑے کرنا چاہتی ہیں، امریکا اور بھارت پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں تاکہ انتشار پھیلایا جا سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان اگر صرف دہشت گردی کے خلاف ہے تو ساتھ ہیں،اسے امتیازی قانون نہ بنایا جائے۔
تازہ ترین