• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو سی پیک کے حصے کے تناظر میں دیکھتے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کو مسابقتی بندرگا ہ کے بجائے سی پیک منصوبے کے حصے کے تناظرمیں دیکھتا ہے۔ راہداری  سے2017-18 میں پاکستان میں 23لاکھ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پائیڈ کے زیر اہتمام سی پیک اور علاقائی یکجہتی کے موضوع پر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل کا حل مفروضوں کے بجائے تجرباتی اور عملی  بنیاد پر ہونا چاہئے لیکن آئیڈیاز کو کھلےماحول میں تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سی پیک منصوبے پر صحیح طورپر عملدرآمد کیا گیا تو یہ نہ صرف گیم چیجنر ہے بلکہ خطے کے مقدر کو بدل دے گا انہوں نے 10سال قبل دنیا ہمیں  سکیورٹی کی خراب صورتحال والے ملک کے طور پر دیکھتی تھی لیکن اب ہر حکومت اور ادارہ  سی  پیک کے ذریعے پاکستان میں مواقع کی تلاش میں ہے اور سی پیک میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے  توانائی کے شعبے میں ملکی تاریخ  کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
تازہ ترین