• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے بلدیاتی اداروں کو اثاثوں اور واجبات کی منتقلی ، ضلع راولپنڈی کی تفصیلات کو حتمی شکل دیدی گئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)نئے بلدیاتی اداروں کو اثاثوں اور واجبات کی منتقلی کے حوالے سے فوکل پرسن ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تفصیلات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔جو محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوادی گئیں ہیں۔پنجاب حکومت نے اس حوالے سے حتمی تفصیلات بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔جس پر جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں غور کرکے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں اور ضلعی حکومت کی طرف سے تیار کی گئی تفصیلات کو حتمی قرار دیا گیا۔جس کے بعد ان کو لاہور بھجوانے کا فیصلہ ہوا۔
تازہ ترین