شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) شہر اور اسکے نواحی علاقوں میں یو ایف جی سے بچنے کی خاطر کی جانیوالی غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درجنوں خواتین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ میں روزانہ 14تا 16گھنٹے سوئی گیس کی فراہمی بند رکھنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ، خواتین نے الزام لگایا کہ ریجنل آفس کے حکام یو ایف جی کم سے کم ظاہر کرنے کی خاطر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں حالانکہ نواحی علاقوں کھاریانوالہ ، منڈی ڈھاباں سنگھ میں 24گھنٹے مسلسل شدید پریشر کیساتھ گیس آرہی ہے ، آر ایم سوئی گیس آفس کے ذرائع نے یو ایف جی سے بچنے کی خاطر لوڈشیڈنگ کرنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔