گجرات(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے ظہور الٰہی ہاؤس میں مصروف ترین دن گزارا، الیکشن مہم کے سلسلہ میں معززین گجرات سے ملاقاتیں کیں اور علاقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال، بلدیاتی نمائندوں کے وفود نے بھی ملاقاتوں کے دوران اپنی اپنی یونین کو نسل کے مسائل اور صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر چوہدری سعادت نواز اجنالہ بھی موجودتھے چوہدری وجاہت حسین سے ملاقاتیں کرنیوالوں میں نمایاں ممتاز بزرگ مسلم لیگی رہنما چوہدری نصر ت اللہ وڑائچ، چیئرمین یوسی لکھنوال چوہدری نعمان سرفراز، امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں سید ہاشم شاہ، چیئرمین چوہدری شہزاد جاوید کولووال، چیئرمین میاں پرویز پگانوالہ، چیئرمین چوہدری افضل سماں، چوہدری اکرم طاہر،چوہدری طارق سرمد ایڈووکیٹ، ککو بھٹی،چوہدری اکرم لنگڑیال،چوہدری امتیاز وڑائچ، زین العابدین،فیاض وڑائچ، میر انجم رشید و دیگر شامل ہیں۔