گجرات(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کےمرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی چوہدری مونس الٰہی کا پی پی110 میں مصروف دن گزارا، وہ منگووال گئے اورچیئرمین امجد اقبال بٹ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاوہ چیئرمین سید طاہرشاہ کے گھربھی گئے اور ان سےضلعی چیئرمین کےحوالہ سےمشاورت کی، چوہدری مونس الٰہی کے ہمراہ امیدواربرائے وائس چیئرمین ضلع کونسل گجرات چیئرمین سید فیض الحسن شاہ،چیئرمین چوہدری سیف اللہ ساہی، چوہدری باسط چیئرمین،وائس چیئرمین چوہدری نعمان اکبر وڑائچ و دیگربھی تھے ۔