گجرات(نمائندہ جنگ)زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کو حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا‘ دولت نگر کے علاقہ دھنوال میں ملزمان رضا اویس‘ پرویز‘ احسان اللہ‘ عنصر اور علی نے زمین کے تنازعہ پرحملہ کرکے ریاست علی کو قتل کر دیا اور اس کے ساتھی محمد ارشد کو زخمی کر دیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقتول کے بھائی محمد اکرم کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔