گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ )تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے واپڈا آفیسر جاوید چٹھہ کے والد نذیر چٹھہ، بہن عابدہ بی بی اور بھانجے فصاحت چٹھہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جنہیں ورپال چٹھہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کی کردیا گیا ،جنازہ میں حامد ناصر چٹھہ سمیت اہم سیاسی و سماجی رہنمائوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی ادھر پیپلز کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔