سکھر (بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے 19دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو قومی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کمزور پولیو ٹیموں کی کارکردگی بہتر بنانے اور مائکرو پلان اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ روٹین امیونائزیشن اور ای پی آئی پروگرام پر بھی بھرپور توجہ دیکر ہم مستقبل کے معماروں کو مہلک بیماریوں سے بچاسکتے ہیں۔وہ کمشنر ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں سکھر ڈویژن ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ کمشنر سکھر نے سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کی کہ کمزور ٹیموں پر خاص توجہ دی جائے۔