راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پولنگ14 جنوری کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 20دسمبر کو وصول کئے جائیں گے، اعتراضات 22دسمبر، جانچ پڑتال 24دسمبر، واپسی 27دسمبر جبکہ حتمی فہرست28 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ تمام امیدواروں کی پروجیکشن میٹنگ12 جنوری کو ہوگی، ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں خواتین سمیت 3500سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔