• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آر اے کی گوجرانوالہ اور سرگودھا میں کیبل نیٹ ورکس کھول دینے پر آمادگی

کراچی (جنگ نیوز) کیبلز آپریٹرز کی جانب سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کے ایشو اور ان کی کاروباری جگہوں کو پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے)کی جانب سے سیل کئے جانے پر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور پی آر اے کا اجلاس جمعرات کو ہوا۔ معاملہ 30دنوں میں حل کرنے کیلئے پی بی اے کی جانب سے یقین دہانی پر پی آر اے نے گوجرانوالہ اور سرگودھا میں کیبل نیٹ ورکس کو کھول دینے پر آمادگی ظاہر کردی اور مذکورہ معینہ مدت میں مزید نیٹ ورکس کو سیل نہیں کیا جائے گا۔ پی بی اے بورڈ نے ایشو کو باہمی طور پر حل کر نے کی خاطرمل بیٹھنے کیلئے پی آر اے کو 15 جنوری کو مدعو کیا ہے تاکہ ناظرین اور شہری اطلاعات اور تفریحات تک رسائی کے حق سے محروم نہ رہیں۔ ساتھ ہی قانونی ٹیکسوں کی تلافی بھی کردی جائے۔ کیبل آپریٹرز سےبھی اجلاس میں شریک ہونے کیلئے کہا جائے گا۔ پی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمدعلی بٹ نے چیئرمین پی آر اے ڈاکٹر راحیل احمدصدیقی سے ملاقات کی اور اس معاملے میں مذکورہ مفاہمت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین