پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ نے اپنے منصب سے انحراف کیا ہے، عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر ان کو جواب دینا ہے، ثابت ہو چکا ہے نیپ پر عمل درآمد میں چوہدری نثار رکاوٹ ہیں۔
سعید غنی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ نہیں سمجھتا کہ چوہدری نثار کی موجودگی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو سکیں گے، ریکارڈ گواہ ہے کہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے انجام پر روتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےخدشات کو سپریم کورٹ کی رپورٹ نے تقویت دی، وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، کوئی نیا وزیرداخلہ آنا چاہیے جودلیری کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹ سکے۔
سعید غنی کہتے ہیں کہ معلوم ہے چوہدری نثار میں اخلاقی جرأت نہیں کہ مستعفی ہوں،وہ کالعدم تنظیموں کو تحفظ دینے کے لیے وزارت نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولنا مسلم لیگ ن کی شناخت بن چکی ہے، چوہدری نثار نے اپنے وضاحتی بیان میںپھرغلط بیانی کی ہے۔