• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادری ،عمران اور شیخ رشید ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہیں ،راجہ عظیم خان

کھوئی رٹہ(نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے مرکزی راہنما راجہ محمد عظیم خان آف راجدھانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ڈاکٹر طاہر القادری ،عمران خان اور شیخ رشید ملک پاکستان کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری بھارتی گولہ باری جو سیز فائر لائن پر ہو رہی تھی بند ہونے پر ناخوش ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بھارت کے ایجنٹ ہیں ڈاکٹر طاہر القادری کو معلوم ہونا چاہیے کہ لائن آف کنٹرول پر رہنے والے لوگ کن مسائل کا شکار ہوتے ہیں جب بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال انگیز فائرنگ ہوتی ہے لوگوں کا جانی ومالی نقصان ہوتا ہے بھارتی گولہ باری سے ہمارے کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے وہ طاہر القادری کو نظر نہیں آتے جبکہ عمران خان جو آئے روز دھرنوں کی سیاست کرتے ہیں آزادکشمیر میں الیکشن لڑا عوام نے مسترد کر دیا ایک سیٹ بھی آزاد کشمیر سے نہیں ملی جبکہ شیخ رشید آئے روز کوئی نہ کوئی پیش گوئی کرتے رہتے ہیں مگر یاد رکھیں ان کی سیاست بھی میاں نواز شریف کے مرہون منت ہیںراجہ محمد عظیم خان آف راجدھانی نے مزید کہاکہ شیخ رشید فوجی جرنیلوں کے خلاف باتیں کرتا ہے جس سے غداری کی بو آتی ہے ہم ان تنیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک کو تباہ نہ کریں اور اس نازک وقت میں متحد ہو کر دشمن کامقابلہ کرنے کی ضرورت ہیں جبکہ طاہر القادری کوچاہے کہ وہ مسجد میں بیٹھ کر اللہ اللہ کریں سیاست ان کے بس کی بات نہیں ۔
تازہ ترین