• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سفارتی سطح ُپر ناکامی کا شکار ہیں ،فضل الرحمان خلیل

باغ(نمائندہ جنگ )انصار الامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے عظیم الشان امام المجاہدین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی پاگل ہو چکا ہے امریکی صدر ٹرمپ بھی پاگل ہے دونوں کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے مقبوضہ کشمیر میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر کے بے گناہ عورتوں بچوں اور نو جوانوں ہر ظلم و بر بریت کی انتہا کر دی ہے۔ایک ارب پچاس کروڑ مسلمانوں کی خاموشی باعث افسوس ہے انسانیت اور ضمیر مر چکا ،اسلامی ممالک سمیت عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان و آزاد کشمیر کے سیاست دان کشمیر کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ،الیکشن کے بعد کشمیر کو بھول جاتے ہیں، پاکستان نے ایسے پارلیمانی وفود بیرونی ممالک میں بھیجے جو کشمیر کے جغرافیہ سے ہی واقف نہیں حکومت پاکستان کشمیر پر حریت قائدین اور آزاد کشمیر کے سیاسی قائدین اور نوجوانوں کو بھیجے جو کشمیر پر عبور رکھتے ہوں اور جاندار انداز میں سفارت کاری کر سکیں پاکستان میں سیاسی رشوت کے طور پر کشمیر کے مسئلے سے نا واقف لوگوں کو نا بھیجے جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے گا ،بھارتی لابی کشمیر کی اندرونی تحریک کو دہشت گردی کا لیبل لگا کر جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم سفارتی سطح ُپر ناکامی کا شکار ہیں ،نواز شریف پاکستان کا وزیر خارجہ تو بنا دیں ،کشمیر پر عالمی سطح پر سفارت کاری بہتر کی جائے، اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسٹیٹ پالیسی بنائے ،شہ رگ پاکستان کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی جہادی تنظیموں کے ہاتھ پاوں باندھ دیئے گئے ہیں اگر ایسا نہ ہو تو مودی کو ایسا سبق سیکھائیں جو صدیوں یاد رکھے۔بھارت  نے اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو بھارت کا ایسا علاج کریں گے کے ان دریائوں میں پانی کی جگہ خون بہے گا ،اقوام متحدہ کی قرادادوں سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔کانفرنس سے امیر انصار الا مہ آزاد کشمیر مولانا محمد فاروق ،نائب امیر سجاد شاہد،قاری عبدلمنان چشتی، مولانا عبید اللہ طارق،اقبال فاروقی، مولانا اشرف علی، مولانا مفتی عبدالقیوم،حافظ اسرار، مفتی یاسر، و دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین