شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ہائی کورٹ نے شک کے فائدے پر سزائے موت کا مجرم بری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس کے ملزم ریاست علی میو کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے خاتون زاہدہ پروین کے قتل کیس سے بری کردیا ہے ریاست علی کا تعلق سرحدی گاؤں مہتا سوجا تھانہ نارنگ منڈی سے ہے جسے 2013کو ایڈیشنل سیشن جج مسز عبہر گل خان نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔