گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہربھرمیں قائم تجاوزات پرمافیا سرگرم ہےشہرکےمختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا نے یاتوغیرقانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم کر رکھے ہیں یا پھرمختلف ٹھیلہ لگانے والوں اورریڑھی بانوں کوریڑھی کھڑی کرنے اورٹھیلہ لگانے کیلئےجگہ دینے کا ان سےبھتہ وصول کرتےہیں اسطرح ریڑھی بان اورٹھیلہ فروش اپنے ناجائز اڈھے کو بھتہ دیکر قانوناًجائزسمجھتے ہیں ان تجاوزات کے باعث شہربھرمیں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو چکی ہےجبکہ ناجائز پارکنگ مافیا ناصرف سرکاری جگہوں پرپارکنگ اسٹینڈ قائم کررکھے ہیں بلکہ سرکاری املاک کوبھی نقصان پہنچا رہے ہیں شہرکےجن علاقوں میں ناجائزپارکنگ قائم ہے ان میں پرانا ریلوے اسٹیشن جی ٹی روڈ ،پیپلز کالونی ، سیالکوٹ روڈ،شیرانوالہ باغ و دیگرعلاقہ جات شامل ہیں۔