پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے چودھری نثار علی خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں وہ بچے ہیں ، وہ شہید بے نظیر بھٹو کے بچے ہیں اور دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔
گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ نے بلاول بھٹو کا نام لئے بغیر کہا تھاکہ ایک بچہ ہے ،اسے آگے کرکے جواس کے منہ میں آتا ہے کہلوادیتے ہیں۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کو بچہ پارٹی کہنے پر آج بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہاں وہ بچے ہیں ، وہ شہید بینظیر بھٹو کے بچے ہیں،دہشتگردوں کے ان کے والدین کی شادی کی 29ویں سالگرہ منانے کا موقع ان سے چھین لیا ،لیکن دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے آگے وہ نہیں جھکیں گے ۔
بلاول بھٹو نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ والے دن چودھری نثار کو جواب دینے کے ساتھ پوری ن لیگ کو مخاطب کیا اور کہاکہ ڈرو نواز لیگ ڈرو ۔