اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں مختلف ورکنگ گروپوں کی رپورٹس جائزہ لیا جائیگا ، مشترکہ سکیورٹی فنڈ کے قیام ،ایل این جی کی درآمد اور جی ایس ٹی کی وصولی کا اختیار صوبوں کو سونپنے سمیت دیگر امو ر پر غور کیا جا ئیگا تاکہ 9ویں این ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل دے کر جاری کیا جاسکے ،سکیو رٹی اخراجات کیلئے نیشنل سیکورٹی فنڈ کے قیام اور اس میں قابل تقسیم محاصل کا تین فیصد فنڈ رکھنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائیگا یہ تجویز وفاق نے گزشتہ اجلاس میں پیش کی تھی، پنجاب سے این ایف سی کےنئے نجی ممبر پروفیسر علی چیمہ اجلاس میں شریک ہونگے، بلوچستان سے این ایف سی کے پرائیویٹ ممبر کی تبدیلی کا بھی امکان ہے لیکن آج کے اجلاس میں بلوچستان کے پرائیویٹ ممبر ڈاکٹر قیصر بنگالی ہی اجلاس میں شریک ہونگے جبکہ سندھ سے سینٹر سلیم مانڈوی والا اور خیبر پختونخوا سے پروفیسر ابراہیم بطور پرائیویٹ ممبر شریک ہونگے ۔