• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ عناصر کو احتساب کے جھٹکے ملیں گے، چور اور لٹیرے بچ نہیں سکتے،پرویز خٹک

مردان ( نمائندہ جنگ ‘نامہ نگار) خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو احتساب کے جھٹکے ملیں گے، چور اورلٹیرے بچ نہیں سکتے، ،اے این پی کی کرپشن زدہ سیاہ دورکی سیاست کو دفن کردیا ہے، امیرحیدر  ہوتی کو نوشہرہ کے دوروں سے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔عمران خان آئندہ وزیراعظم ہوں گے وہ حلقہ پی کے 29کے علاقہ رستم میں  عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔جلسے سے ڈپٹی سپیکر اسمبلی مہر تاج روغانی، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان، رکن قومی اسمبلی مجاہد خان، تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخارعلی مشوانی ایم پی اے، ڈسٹرکٹ ممبر شیربہادر خان اورطفیل انجم ایم پی اے نے بھی خطاب کیاوزیراعلیٰ نے رستم کو سب تحصیل سے تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا جبکہ ریسکیو 1122اور سپورٹس کیمپلکس کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے حلقہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے دس کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا جلسہ گاہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ، عمران خان اورپی ٹی آئی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہاکہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم کرے جو بھی آتاہے ڈاکہ ڈالتاہے ملک کاسب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف، کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف جہاد جاری رکھے گی ہم قومی خزانے کو شیر مادر سمجھنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے انہیں عوامی عدالت میں  گھسیٹیں گے اور احتساب کے جھٹکے بھی دیں گے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آگے آئیں او رتبدیلی کے پیغام کو گھر گھر پہنچادیں انہوں نے اے این پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا دور سیاست ختم ہوچکاہے اب عوام سیاسی طورپر باشعورہوچکے ہیں ملک کا نوجوان طبقہ عمران خا ن کے ساتھ ہیں اور عمران خان ہی ملک کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے امیرحیدرخان ہوتی نوشہرہ کے دورے مت کریں وہ اپنا وقت ضائع کررہے ہیں اور انہیں ہاتھ کچھ نہیں آئے گا انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ تین ماہ میں مردان کے ہر علاقہ جاکر وہاں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے پرویز خان خٹک نے کہاکہ سابق حکمران بلدیاتی انتخابات سے روگردانی کے مجرم ہیں ہم نے بلدیاتی انتخابات کروائے آج 45ہزار بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ہم نے انہیں فنڈز دیئے اور اختیارات بھی تفویض کئے ہیں پرویز خان خٹک نے کہاکہ نظام کی تبدیلی قومی ترقی کی ضامن ہے دنیا میں جن ملکوں اورقوموں نے ترقی کی ہے ان کو ایماندار لیڈر شپ ملی ہے جن ملکوں کے پاس دیانتدار لیڈر نہیں اگر ان کے پاس ترقی کے تمام وسائل موجود ہوں پھر بھی وہ ترقی نہیں کرسکتے انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں عوام کو یاد ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے جو ہمارے مخالفین سے ہضم نہیں ہورہاہے 2018میں ہم 35کے مقابلے میں 70نشتیں لے کر صوبے میں دوبارہ حکومت بنائیں گے انہوں   نے کہاکہ پہلے ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک سیاسی لوگوں کے غلام تھے لیکن ہم نے پولیس کو عوامی خدمت کے لئے آزاد کردیاگیاہے پٹواریوں کا قبلہ درست کردیاگیاہے انہوں نے کہا کہ صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ہم نے وسل بلور ایکٹ نافذ کرکے عوام کو بھی احتساب کے عمل میں شریک بھی دیاہے اورانہیں لوٹی ہوئی رقم میں حصہ دار بھی بنادیاہے ۔
تازہ ترین