سرگودھا(نامہ نگار) ضلع سرگودھا میں 400 سے زائد سنگین مقدمات کی انکوائریا ں التو ا ء کا شکا ر ہو گئیں ۔ذرائع کے مطابق فرانزک لیب کی طر ف سے قتل ڈکیتیو ں سمیت دیگر مقدمات میں غیر ضرور ی تا خیر کے باعث گذشتہ تین ما ہ سے سنگین نو عیت کے مقدمات کی انکوائریا ں التو ا ء کا شکا ر ہو گئی ہیں جس سے ان مقدمات کے مدعی شدید پریشانی سے دو چا ر ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم نو عیت کے مقدمات میں عدالتیں فرانزک لیب کی رپورٹ پر انحصا ر کر تی ہیں پولیس کی طر ف سے ٹھو س شواہد نہ ہو نے کے باعث ملز ما ن کو رعایت ملنے کے امکا نا ت ہو تے ہیں اب فرانزک رپورٹس میں غیر معمولی تاخیر اہم نو عیت کے مقدمات میں التو ا ء کا باعث بن رہی ہے ۔اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم نوعیت کی فرانزک رپورٹس جلد منگوانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔