• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40لاکھ نفوس پر مشتمل شہر سیالکوٹ میں کولڈہاوس موجود نہیں

سیالکوٹ (جنیدآفتاب سے) سیالکوٹ تاریخی، ثقافتی اور سیاسی شہر ہونے کے علاوہ   کراچی کے بعد ملک کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دینے والا بڑا بین الاقوامی شہر ہے جس کی دھرتی سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیض اور حضرت امام علی الحق جیسی عظیم علمی شخصیات نے جنم لیا ۔ ضلع سیالکوٹ کی آبادی4ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور سپورٹس گڈز، سر جیکل، ملٹری بیجز، میوزیکل انسٹو نمنٹ و دیگر برآمدی سامان بنانے میں دنیا بھر اپنا خاص مقام رکھتا ہے ۔ کافی عرصہ سے اس شہر کو ایک میڈیکل کالج اور خواتین یونیورسٹی کی ضرورت تھی جو حکومت کی جانب سے گورنمنٹ خواتین یونیورسٹی اور گورنمنٹ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کی صورت میں پوری کر دی ہے مگر40لاکھ نفوس پر مشتمل اس شہر میں کولڈہاوس موجود نہیں جو کہ اس دور کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ موجودہ وقت میں کوئی ناگہانی حادثہ یا دیگر وجوہات پر کوئی لاوارث شخص اس جہاں فانی سے رخصت ہو تا ہے توپولیس اپنی ضروری کارروائی کے بعد ایسے افراد کو لاوارث قرار دیکر دفنا دیتی ہے اور فائل ہمیشہ کے لئے بند ہو جاتی ہے ۔ حکومتی سطح پرکولڈہاوس کا قیام ہر شہر میں لازمی ہونا چاہیے تاکہ حادثہ یا ناگہانی صورتحال میں ہلاک ہو نے والے لاپتہ افراد کوکچھ عرصہ کولڈہاوس میں رکھنے کے بعد انکی تصویر، انگلیوں کے نشانات و دیگر ثبوتوں کے ساتھ اسکو امانتا سپرد خاک کرنے کے بعد اسکا مکمل ڈیٹا کولڈہاوس میں محفوظ رکھنے کے علاوہ اسکا اندراج نادرا میں کیا جائے تاکہ لاپتہ یا گمشدہ اور سفر کے دوران حادثاتی موت کے شکار افراد کو انکے لواحقین تک پہنچانے میں آسانی پیدا ہو۔ 
تازہ ترین