سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹی ایم اے کے ملازم کو قتل کردیا۔ صدر پسرور کے علاقہ فیروز کےناگرہ کے قریب گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹی ایم اے کے سویپر45 ویلسن مسیح کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کی غرض سے قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ تھانہ اہلکار نے رابطہ پر بتایا گیا ہے کہ ویلسن مسیح ٹی ایم اے سیالکوٹ میں ملازمت کرتا تھا اور چھٹی کے بعد سیالکوٹ سے گھر آرہا تھا کہ مقتول کی نعش سڑک سے پڑی ملی ہے ۔