گوادر ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن گوادر کے سابقہ عہد یداروں اور کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی اے گوادر کی جانب سےنے تحصیل کرکٹ کلبوں کو غیر فعال کیا جانا غیر آئینی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابقہ عہد یداروں اور سابقہ کرکٹ ٹیموں کے کپتان نعیم یاسین، زاہد سعید، کیپٹن اسلم کٹے،خلیل کے ڈی اور خداداد کے ڈی، حمید حسین اور دیگر نے پر یس کلب میں منعقدہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی سی اے کی کابینہ کی معیاد بھی درست نہیں ، 1998سے لیکر 2008 تک ڈی سی اے کی کابینہ کی معیاد ایک سال مقرر کی گئی تھی لیکن موجودہ ڈی سی اے کو تین سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔ڈی سی اے کی جانب سے پانچ رکنی ایڈ وائزری کمیٹی کی تشکیل سے ضلع بھر کے کرکٹ کلبز دو حصو ں میں بٹ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہڈی سی اے کی کا بینہ کی معیاد اور دیگر امور کے متعلق عدالت سے رجو ع کیا جائیگا۔