لندن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے برنارڈ ہوپکنز کو کیریئر کی آخری فائٹ میں شکست ہوگئی۔ 51سالہ تجربہ کار باکسر کو27برس کے سمتھ جونیئر نے آٹھویں رائونڈ میں ٹیکنیکل ناک آئوٹ کردیا، ان کے خطرناک پنچز سے ہوپکنز رنگ سے باہر گر پڑے اور ریفری کے20سیکنڈ تک انتظار کرنے کے باوجود دوبارہ رنگ میں نہیں آسکے، جس پر ریفری نے انہیں ٹیکنیکل ناک آئوٹ قرار دیتے ہوئے سمتھ جونیئر کو ڈبلیو بی سی لاٹ ہیوی ویٹ ٹائٹل فائٹ میں فاتح قرار دے دیا۔ ہوپکنز نے پہلے ہی تصدیق کردی تھی کہ یہ ان کے28سالہ پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی اختتامی فائٹ ہوگی۔ ان کے کیریئر میں55فتوحات، 8ناکامیوں اور2ڈرا مقابلے شامل رہے، انہیں49برس کی عمر میں ورلڈ ٹائٹل قبضے مںی رکھنے والے عمر رسیدہ باکسر کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ دوسری جانب2012ء کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوکرین کے اولیکسینڈر یوسیک نے ڈبلیو بی او کروز ویٹ ٹائل کا دفاع کرلیا، انہوں نے چیلنجز جنوبی افریقہ کے تھابیشو میچانو کو نویں رائونڈ میں شکست سے دوچار کیا۔