• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر (بیورو رپورٹ) صرافہ ایسوسی ایشن صرافہ بازار سکھر کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صدر حاجی محمد جاوید میمن کی زیر صدارت یونین آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صرافہ بازار کے دکانداروں، کاریگروں کے مسائل کے حل کیلئے تفصیلی غور و خوص کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئین کی پاسداری کرنا ہر ممبر پر لازمی ہے ، صرافہ ایسوسی ایشن کے آئین کی خلاف ورزی اور یونین میں بگاڑ پیدا کرنیوالے افراد کی کوئی گنجائش نہیں جو بھی ممبر آئین کی پاسداری نہیں کریگا اسے یونین سے خارج کردیا جائے گا ۔
تازہ ترین