گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع کونسل گجرات کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن 22 دسمبر کو ہو گا، مسلم لیگ ق اور نواز لیگ کے امیدواروں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا، ضلع کونسل کے الیکشن میں ق لیگ اور تحریک انصاف میں اتحاد ہو چکا ہے، وائس چیئرمین کے عہدہ پر تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، ق لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین، سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین کی ہمشیرہ اور سابق ڈپٹی وزیراعظم، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی کزن ثمیرا الٰہی پہلی مرتبہ کسی بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، ضلع کونسل کی نشست پر جیت کیلئے 72 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ ن لیگ کے 74 چیئرمین ہیں ، ق لیگ کے پاس 23 چیئرمین جبکہ تحریک انصاف کے پاس 18 چیئرمین ہیں، الیکشن کے نتائج میں آزاد چیئرمین اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔