سرگودھا( نمائندہ جنگ)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی دوسری برسی کی تقریبات کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف سرگودھا میں شمعیں روشن کی گئیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار مدثر کامران نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ہماری تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا جس دن دشمن نے اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرکے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔ اس سانحہ کے بعد پاکستانی قوم پہلے سے زیادہ متحد ہو چکی ہے اور آج ہم پاکستانی فوج کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہم نصابی فورم حافظ محمد عالم ، اسسٹنٹ رجسٹرار ہم نصابی فورم دائم اقبال،انتظامی افسران، اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔