شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے ڈسٹرکٹ جیل کے معائنہ کے دوران ہدایت جاری کی ہے کہ اس جیل میں فوری طور پر نئے ڈیٹھ سیل بنائے جائیں ، جیل کے معائنہ کے دوران فاضل جج نے جب سزائے موت کے قیدیوں کیلئے بنائے گئے ڈیتھ سیلوں کا دورہ کیا تو وہاں پر ایک ایک ڈیتھ سیل میں کم سے کم 8تا 9قیدی بند پائے گئے۔