سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے سپیشل بچوں کے سکول گوہد پورکے دورہ کے دوران کونسلنگ ڈیپارٹمنٹ زبان دانی اور شعبہ نفسیات میں زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں سیکرٹری سکول شفقت خاور چوہدری نے بتایا کہ سپیشل بچوں کو انکی ذہنی استعاد کار کے مطابق ماہر نفسیات کی مشاورت کے بعد متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا جاتا ہے جہاں انکی اور انکے والدین کی بہتر انداز میں کونسلنگ کی جاتی ہے تاکہ بچہ معاشرے بوجھ بننے کے بجائے معاشرے کارآمد فرد بن سکے۔ اس موقع پر ای ڈی او یجوکیشن محمد فاروق خان ڈی سی او کو سکول کی کار کردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیالکوٹ میں دی لائٹ کے علاوہ پل ایک نیکاپورہ پر آنکھوں سے محروم بچوں کا سکول ہے جبکہ ماڈل ٹاون میں گونگے بہرے بچوں کا سکول موجود ہے جو کار خیر میں مصروف عمل ہیں جن کی امداد ہم سب کا فرض ہے۔