گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خوشحال پاکستان کیلئے پولیو کے ناسورکا جلد خاتمہ ضروری ہے پولیو سے بچائو کے2قطرے زندگی بھرکی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔پولیو جیسے موزی مرض کا جلد خاتمہ حکومت پنجاب اورحکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او گوجرانوالہ محمدعامرجان نےجنرل بس سٹینڈ گوجرانوالہ میں بچوں کوپولیو سےبچائو کےقطرے پلا کر3روزہ انسداد پولیومہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔