جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ خیبرپختونخوا حکومت کو پاک چین راہداری منصوبےسے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے۔ وہ پہلے ہی غیر سنجیدہ لوگوں کے پیچھے چھپی طاقتوں کی نشاندہی کرچکے ہیں ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سےخطاب میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ بیرون ملک عورتوں اور بچوں کو قتل کیاجارہاہےلیکن اس کے باوجود عالمی تنظیمیں آوازبلند نہیں کررہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یوآئی واحد جماعت ہے جس نے اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارم پر مسلمانوں کے قتل عام کےخلاف آواز بلند کی ،قتل عام کےخلاف 23دسمبر کو ملک گیر احتجاج کیاجائے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کی باتیں کرتی ہےلیکن یہ باتیں وہ کرے جو خود پاک ہو، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن بنایا گیا لیکن جب کمیشن نے وزیراعلیٰ اور وزرا ء پر ہاتھ ڈالا تو انہیں کام کرنے سے روک دیاگیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج پاکستان کےخلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ امریکااور بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی نہیں چاہتے۔