کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان ایشین ٹینس ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ کے درمیان دلچسپ مقابلہ رہا جس میں عقیل خان نے 6-2 اور 7-5سے فتح حاصل کی۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے امن عتیق ، عقیل خان نے فیضان خرم ، محمد عابد نے زید مجاہد اور ہیرا عاشق نے مدثر مرتضی کو زیر کیا۔ بوائز انڈر 18 کے پہلے رائونڈ میں مزمل مرتضیٰ نے حمزہ بن ریحان ، شہزادہ ایم علی نے شاکر اللہ ، فرحان اللہ نے عبداللہ حسن ، ثاقب عمر نے کاشان عمر ، اسد اللہ نے بلال کبیر ، احمد اسجد نے سید ایم احمد کو شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں شیزہ ساجد نے ماہ نور سہیل کو زیر کیا جبکہ یاشا عتیق کو ندا اکرم کے خلاف واک اوور دیدیا گیا۔