لاہور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کام کرنے روکنے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ جوڈیشنل ایکٹیوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ کہ سپریم کورٹ کے موجودہ جج کی سربراہی میں کمیشن نے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے اور اس رپورٹ پر تنقید کرنا سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ،عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے چوہدری نثار کو وزیر داخلہ کی حیثیت کام کرنے سے روکا جائے توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔