سکھر (بیورو رپورٹ)قطر کے شہزادے شیخ عبداللہ احمد خالد الثانی 51رکنی قافلے کے ہمراہ خصوصی پرواز سے منگل کو سکھر پہنچے، ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں انہیں سرکٹ ہاؤس لایا گیا، جہاں انتظامیہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا، مہمانوں کی توازع ڈمبرا مچھلی سے کی گئی۔ بعد ازاں قافلہ سخت سکیورٹی میں بلوچستان کے علاقے جھل مگسی روانہ ہو گیا۔