• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کے صحافی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے ٗ بی یو جے

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے بیان میںچمن کے سینئر صحافی عبدالہادی اچکزئی کیساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی جان و مال غیرمحفوظ ہے عبدالہادی اچکزئی سے گن پوائنٹ پر گاڑی اور موبائل چھیننے کا واقعہ تشویشناک ہے انتظامیہ کے علم میں یہ بات لائی جاچکی ہے مگر تاحال گاڑی برآمد نہیں کی گئی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے صحافی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے بیان میں آئی جی پولیس اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طورپر گاڑی برآمد کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاد ی جائے ۔
تازہ ترین