• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ کمشنر کااچانک دورہ سول ہسپتال ‘مختلف وارڈزکامعائنہ

سرگودھا(نمائندہ جنگ )وزیر ا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترسہولیات اور جدید انتظامات کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے سول ہسپتال سرگودہا کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی ودیگر ادویات کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہےاورہسپتالوں میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی کے انتطامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے سول ہسپتال کے تمام شعبوں او روارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی ‘ مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کی جگہ اور وارڈز میں بستروں کی صفائی کا بھی معائنہ کیا۔
تازہ ترین