شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے چیئرمین کے امیدوار امجد نذیر بٹ اور وائس چیئرمین کے امیدوار چوہدری کاشف بشیر ورک نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے امجد نذیر بٹ نے نواز لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کے باعث دستبرداری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بلدیہ شیخوپورہ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے چناؤ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد پینل کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہے اس پینل میں چیئرمین کے امیدوار میاں امجد لطیف اور وائس چیئرمین کے امیدوار احسان مجید گجر ہیں جن کے مقابلے میں تحریک انصاف کے پینل میں چیئرمین کے امیدوار حاجی غلام نبی ورک اور وائس چیئرمین کے امیدوار حافظ مدثر مصطفی خان ہیں۔