گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سی پی اومحمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین آف میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیز اینڈ ڈسٹرکٹ کونسل بسلسلہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر، پُر امن ما حول کی فراہمی کو یقینی بنانے، عوام کے جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت ،سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے ،اہم شخصیات و مقامات کی حفاظت کویقینی بنانے اور ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنےکیلئے ضلعی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ 8پولنگ اسٹیشن اور18پولنگ بوتھ کیلئے8 سنئیر پولیس افسران ، 6انسپکٹر، 24تھانیدار وں سمیت 200 سے زائدافسران اور جوان الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔