سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ تبدیلی مذہب کے لیے عمرکی حد سے متعلق سندھ اسمبلی کا بل واپس لینے کیلئے تیار ہیں۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا مسلمان ہونے کے لیے عمر کی حد کے بارے میں پاس کردہ بل واپس لینے کو تیار ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وہ فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں، پاکستانی برادری کے ہر فرد کا احترام کرتے ہیں خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کو ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر آزادی سے عمل پیرا ہیں۔