• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپ

سکھر (بیورو رپورٹ) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ فٹ بال چیمپئن شپمیں پشاور، فیصل آباد ، بنوں، کوئٹہ، حیدرآباد اور لاہور بورڈز نے کامیابی حاصل کر لی۔ پشاور بورڈ نے ڈیرہ غازی خان بورڈ کو 6گول ، بنوں بورڈ نے لاڑکانہ بورڈ کوایک گول ، فیصل آباد بورڈ نے انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کو 4گول ، حیدرآباد بورڈ نے سکھر بورڈ کو 3 گول ، کوئٹہ بورڈ نے مردان بورڈ کو پلنٹی ککس کی بنیاد پر 4کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ لاہور بورڈ نے بہاول پور بورڈ کو 2گول زیر کیا۔ سکھر، بہاول پور اور مردان بورڈ چیمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین