گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر کمرہ جماعت میں خودکشی کی کوشش کرنے والے چٹھی جماعت کے طالب علم اسامہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ، سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اسامہ کے والد ماجد اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد عارف اور سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے اسامہ کے خلاف بھی اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔