• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے سیالکوٹ میں خدمت کے نئے دورکا آغاز ہوگا‘خواجہ آصف

سیالکوٹ(جنیدآفتاب سے)وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 22دسمبر سے ضلع سیالکوٹ میں خدمت کے نئے دورکا آغاز ہوگاضلع کونسل کی نوجوان قیادت سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گے‘ ضلع کو لوٹنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں ممبران ضلع کونسل ، کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کے مضبوط ارادوں ، ثابت قدمی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے منفی عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینلز پر چلنے والے ٹاک شو میں اگست ، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں حکومت جانے کے دعوے کئے جاتے رہے جبکہ ان دعووں میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی زبان میں جواب دینے میں ماحول خراب ہوتا ہے ، چوتھی وکٹ گرانے کا دعوی کرنے والوں کو میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے الیکشن میں تجویز اور تائید کنندہ بھی نہ ملا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار سدا کسی کے پاس نہیں رہا ، وفادارشخص ہر رنگ میں وفادار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال بلدیاتی نمائندوں پر امتحان گذرا ہے جس پر آپ پورا اترے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے فورا بعد وائس چیئرمین کی سیٹوں میں اضافہ ہوگا۔ ا سموقع پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاءاللہ ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ صوفی اسحا ق،ملک ندیم اسلم،ملک محمود اصغر، کے علاوہ مسلم لیگ کے مقامی عہدیداران اور کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ ایم این اے شمیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے نمائندگان عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔
تازہ ترین