شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے سپیشل برانچ کے عملہ کے ہمراہ شہر کے بڑے کاروباری مراکز لنڈا بازار اور ٹوکریانوالہ بازار میں چھاپہ مار کر جعلی منرل واٹر بنانے والی 2فیکٹریوں کو سربمہر کرکے وہاں سے دو افراد گل بائی خان اور ابراہیم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں میں مضر صحت پانی کو دکانوں اور گھروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔