• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا بارکی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی‘ ضابطہ اخلا ق کا اعلان

سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سرگودھا کے 14 جنو ری کو ہو نے والے سالا نہ انتخابات میں 2 ہز ا ر سے زائد ووٹر ز حق را ئے دہی استعما ل کر یں گے ۔چوہدر ی گروپ کی طر ف سے راؤ فضل الر حمان صدر،وسیم سلیم ڈوگر جنرل سیکرٹری جبکہ شیر ا ز ی گروپ کی طرف سے ملک شفقت عبا س اعوان صدر اور رانا عابدجنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں ۔نا ئب صدارت کے لئے عصمت زہر ہ اور اصغر حیات سوہی کے درمیا ن مقابلہ ہو گا ۔تاریخی اہمیت کی حامل ڈسٹرکٹ بارسرگودھا کے انتخابات میں 300 سے زائد خواتین ووٹر ز بھی اپنا حق را ئے دہی استعمال کر یں گی ۔سرگودھامیں ہا ئی کورٹ بنچ کا قیا م، نئے چیمبر ز کی تعمیر اور وکلا ء حقو ق کا تحفظ انتخابی مہم کے بڑے نعرے ہیں ۔ امیدوار ووٹر ز کی مختلف ہوٹلو ں میں دعوتیں کر نے میں مصر و ف ہیں اورانتخابی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے ۔الیکشن بورڈ نےتمام امیدواروں پر ضلع کچہر ی کی حدو د میں کھا نے اور دعوتوں پر پا بند ی عا ئد کر دی ہے جب کہ ضلع کچہر ی کی حدو د میں لگے ہر قسم کے بینرز اور پوسٹر زبھی فور ی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اوراس سلسلہ میں تما م امیدواروں کو 23دسمبر کو میٹنگ کے لئے بلایا گیا ہے ۔ امیدوار کےلئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی حیثیت میں سر کا ر ی ملا ز م نہ ہو جب کہ کا میا بی کی خو شی میں آتشبا زی اورہوائی فائرنگ کر نے والے کو نا اہل بھی قرار دیا جا سکے گا ۔الیکشن بورڈ کے مطابق 14 جنو ر ی کو صبح 9 بجے سے 4 بجے تک پولنگ ہو گی اوراس دوران ایک بجے سے دو بجے تک کھا نے کا وقفہ ہو گا ۔
تازہ ترین