سرگودھا (نمائندہ جنگ) ہیلتھ کوآرڈی نیشن الائنس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے زیر اہتمام لیکچر ہال میں ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر پرویز حیدر ایم ایس اور پروفیسر ڈاکٹر حمیرا اکرم پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج تھیں۔ تقریب میں ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں کام کرنے والےافرادمیں بہترین سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر ایوارڈزتقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر کو بھی گولڈمیڈل دیا گیا ۔ایوارڈ پانیوالوں میں ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر شاہد منظور‘ میاں محمد یونس‘ عابد حسین‘ ملک محمد نعیم‘ حاجی عبدالقدوس‘ غلام مجتبیٰ‘ راؤ قیصر علی‘ علی رضا‘ ابوسفیان‘ ملک نواز‘ رانا طاہر محمود‘ ملک یوسف‘ عمر دراز امجد‘ اسلام الدین‘ ہاشم رضا‘ محمد شفیق‘ اظہر‘ قیصر مسیح‘ شارون مسیح‘ رضیہ خالد مسیح‘ کنزیٰ بی بی‘ عنصر فاروق‘ عائشہ لال‘ عبدالغفار‘ یونس مسیح‘ یاسر نوید‘ ناہید عطاء‘ رخشندہ یاسمین‘ شائستہ‘ نسرین بھٹی‘ حافظ محمد رمضان اور ملک محمد رفیق شامل ہیں۔ چیئرمین ہیلتھ کوارڈی نیشن الائنس ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہاکہ اچھی کارکردگی پر ملازمین میں ہر سال ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔